• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان: طالبان کی خودساختہ عدالتیں انصاف فراہم کرنے میں ناکام

---فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
---فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا 

افغانستان میں طالبان کی عدالتوں میں مقدمات کے اندراج، سماعت اور فیصلوں میں طویل تاخیر کے باعث سائلین مشکلات کا شکار ہیں۔

افغان جریدے ہشت صبح کے مطابق عدالتی کارروائی میں تاخیر سے سائلین تھک کر مقدمات سے دستبردار ہونے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ 

شہری طالبان کی عدالتوں کے طریقۂ کار، سائلین سے ناروا برتاؤ، جانبداری اور مبینہ بدعنوانی پر بھی احتجاج کر رہے ہیں۔

جریدے کے مطابق طالبان کے جج مبینہ طور پر رقوم کے عوض جانبدارانہ فیصلے کرتے ہیں جبکہ ججوں کے خلاف شکایات کے ازالے کا کوئی مؤثر نظام موجود نہیں۔

رپورٹ کے مطابق عدالتی نظام میں عدم شفافیت کے باعث خواتین، اقلیتوں اور عام شہریوں کے لیے انصاف تک رسائی مزید مشکل ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید