محمد حفیظ 41 سال کے ہوگئے

October 18, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سنیئر بیٹسمین محمد حفیظ اتوار کو41سال کے ہوگئے۔ حفیظ کے اہل خانہ ،ساتھی کھلاڑیوں اور پرستاروں نے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔کپتان بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں نے پروفیسر کے بارے میں اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔