سی سی پی کی زیرصدار ت اجلاس، مساجد کی سکیورٹی بڑھانے کافیصلہ

October 18, 2021

لاہور(کرائم رپورٹر سے)سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر کی زیر صدارت سنٹرل ایگزیکٹو امن کمیٹی کا اجلاس ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں ہوا۔حافظ محمد زبیر ورک، مولانا محمد اسلم صدیقی، قاری کفایت اللہ، آغا شاہ حسین قزلباش، توقیر بابا، علامہ حکیم محمود الحسن، سید خرم عباس نقوی سمیت سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے اجلاس میں شرکت کی۔۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ 12 ربیع الاوّل کے موقع پر تمام مرکزی جلوسوں،ریلیوں اور محافل کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائےگی۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ علماء کرام منبر و محراب سے مذہبی ہم آہنگی اور امن و آتشی کا پرچار کریں ۔انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ شہر کی تمام حساس مساجد، امام بارگاہوں،عبادت گاہوں اور پبلک مقامات کی سکیورٹی بڑھا دی جائے۔تمام پروگرامز پر اضافی نفری تعینات کی جائے ۔سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے کینٹ ڈویژن کے زیر اہتمام تھانہ مناواں میں کھلی کچہری لگائی۔سربراہ لاہور پولیس نے سائلین کی داد رسی کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔