• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ ایران کیخلاف دھمکی آمیز بیانات دینا بند کریں: امریکی سینیٹر

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز — فائل فوٹو
امریکی سینیٹر برنی سینڈرز — فائل فوٹو 

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف دھمکی آمیز بیانات دینا بند کریں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینیٹر کا کہنا ہے کہ ایرانی عوام کو تباہ کرنے کی بات کرنا جنگی جرم اور بربریت کے مترادف ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا کو خود کو ایسی کارروائی سے کبھی وابستہ نہیں کرنا چاہیے۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں سینیٹر برنی سینڈرز نے موجودہ تنازع کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کانگریس سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے فوری اقدام کرے۔

برنی سینڈرز نے لکھا ہے کہ نہیں جنابِ صدر! ہمیں ایران کے عوام کو تباہ نہیں کرنا چاہیے، یہ جنگی جرم، بربریت اور ایسی چیز ہے جس سے امریکا کو کبھی وابستہ نہیں ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کی دہشت گرد رجیم بہت برے طرزِ عمل کا مظاہرہ کر رہی ہے، یقین ہے مڈ ٹرم الیکشن کے بعد تہران سے ڈیل ہو جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میں بڑے فیصلے کا اعلان کرنے جا رہا ہوں، مجھے فیصلہ کرنا ہے کہ ایران کو تباہ کر دوں یا انہیں دوبارہ پنپنے دوں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید