• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی: امریکی F 16 طیارہ تربیتی مشق کے بعد گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

جرمنی میں امریکی فضائیہ کا ایف 16 لڑاکا طیارہ تربیتی مشق کے بعد گر کر تباہ ہو گیا، تاہم پائلٹ بحفاظت طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔

امریکی فوج کے مطابق طیارہ مغربی جرمنی کے اسپانگڈاہلیم ایئر بیس پر تعینات تھا، حادثے کے بعد پائلٹ کو طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ہنگامی امدادی ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھیں۔

جرمن ایئر ٹریفک کنٹرول اتھارٹی کے مطابق تربیتی مشق میں مجموعی طور پر 4 ایف 16 طیارے شریک تھے، 2 طیارے تربیتی علاقے میں موجود تھے جبکہ 2 اسپانگڈاہلیم ایئر بیس واپس آ رہے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید