سمیع اللہ بلوچ ،کلیم اللہ خان کے والد عاشق حسین بلوچ کی قل خوانی

October 18, 2021

ملتان( سٹاف رپورٹر)میونسپل ایمپلائز ویلفیئر یونین(سی بی اے)ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے جنرل سیکرٹری سمیع اللہ خان بلوچ ،کلیم اللہ خان کے والد حاجی عاشق حسین بلوچ کی قل خوانی کی تقریب سے پیر سید عنائت حسین شاہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیماریاں انسان کی روح کو گناہوں سے پاک کر دیتی ہیں ، بعدازاں انہوں نے دعا کروائی، اس موقع پر میونسپل ایمپلائز ویلفیئر یونین(سی بی اے) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی چیئرمین ملک منیر ہانس، ارشد خان بلوچ، جام مجاہد،ملک غلام عباس مہے، مشتاق آرائیں،فیاض خان،ملک منظور حسین، مشتاق خان، ملک رمضان،محمد عمران،محمد رفیق،ریاض خاکوانی، عرفان الحق زاہد و دیگر موجود تھے بعدازاں عنائت حسین شاہ بخاری نے سمیع اللہ خان بلوچ کی دستار بندی کی۔