مقبوضہ کشمیر، مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 مزدور ہلاک

October 18, 2021

مقبوضہ کشمیر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 مزدور ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کےضلع کلگام میں مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کی، ہلاک مزدور غیر کشمیری تھے اور ان کا تعلق بہار سے تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج نے 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔