12 ربیع الاوّل کے مبارک موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پیغام

October 18, 2021

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 12 ربیع الاوّل کے مبارک موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ولادتِ رسولﷺ کے دن پر پاکستانی قوم، ملتِ اسلامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں حضرت محمد خاتم النبیینﷺ کا اُمتی ہونے کا شرف بخشا۔

صدر مملکت نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے آپﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بناکر مبعوث فرمایا، حضورﷺ سے محبت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ آپﷺ نے قبائلی عصبیت و قومیت کے بت کو پاش پاش کیا۔