• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجر فیڈرر فٹنس مسائل پر فرنچ اوپن سے دستبردار

Roger Federer Steps Down From French Open Due To Fitness Issue
سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر فٹنس مسائل کے باعث فرنچ اوپن سے دستبردار ہو گئے،16سالہ کیرئیر میں پہلی مرتبہ وہ کسی گرینڈ سلیم ایونٹ میں شرکت سے محروم رہیں گے ۔

سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کے 16سالہ کیرئیر میں یہ پہلا گرینڈ سلم ٹورنامنٹ ہے جس میں وہ شریک نہیں ہو سکیں گے،وجہ ہے سابق عالمی نمبر ایک کے فٹنس مسائل ۔

ویسے راجر فیڈرر نے مسلسل 65 گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کھیلے اور ریکارڈ 17 ٹائٹل جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کیا، صرف یہی نہیں وہ اوپن ایرا کے کامیاب ترین ٹینس کھلاڑی ہیں ۔
تازہ ترین