سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی آج سے اڈیالہ جیل میں ہی قید رہیں گی، ان کا سامان آج شام تک سب جیل بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا جائے گا۔
بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت کے بعد اڈیالہ جیل میں روک دیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آج 190ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل لایا گیا تھا۔