• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا جو ظلم کر رہا ہے وہ معافی مانگے یا جس پر ظلم ہو رہا ہے وہ معافی مانگے؟ عارف علوی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ کیا جو ظلم کر رہا ہے وہ معافی مانگے یا جس پر ظلم ہورہا ہے وہ معافی مانگے؟ 

عارف علوی نے پنجاب اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان سے ملاقات کی، سابق صدر کو اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھر نے پارٹی کی پارلیمانی پرفارمنس پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ اسمبلی کا طریقہ کار سینئرز سے ضرور سیکھیں، اسمبلی کے پلیٹ فارم پر عوامی ایشوز کو پُرامن احتجاج سے اجاگر کیا جائے۔

عارف علوی کا کہنا ہے کہ آٹھ فروری کو عوام نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ دھاندلی کے لیے گھوسٹ پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے، گندم کے بحران نے کسان کو بری طرح متاثر کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے گندم امپورٹ کر کے سفاکانہ جرم کیا۔

قومی خبریں سے مزید