• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائٹ ہائوس کے قریب شخص کی فائرنگ، زخمی حالت میں گرفتار

Firing Near White House Man Arrested
وائٹ ہاوس کے قریب شخص کی فائرنگ کے بعد امریکی صدر کی رہائش گاہ کو کچھ دیر بند رکھنے کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ وائٹ ہاوس کے ساوتھ لان کے قریب پیش آیا، جہاں صدر اوباما کا گھر اور دفاتر واقع ہیں۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد وائٹ ہاوس کو بند کردیا گیا۔

مسلح شخص شمال مغربی حصےکی ای اسٹریٹ کے سیکیورٹی گیٹ تک پہنچ گیا تھا، مشکوک شخص کے بندوق پھینکنے سے انکار پر خفیہ سروس کے اہلکار نے اس کو گولی ماری۔جس کے بعد مشتبہ حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مسلح شخص کے سیکیورٹی گیٹ تک پہنچنےکےوقت نائب صدرجوبائیڈن وائٹ ہاوس میں موجودتھے۔فائرنگ کے واقعے کے وقت صدر اوباما وائٹ ہاوس میں موجود نہیں تھے وہ کچھ دیر پہلے گالف کھیلنے گئے تھے۔صورتحال حوالے سے صدر اوباما کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین