• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر یونائیٹڈ نے کرسٹل پیلس کو ہراکر ایف اے کپ جیت لیا

Manchester United Wins Fa Cup Title
مانچسٹر یونائیٹڈ نے کرسٹل پیلس کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر ایف اے کپ فٹبال کا فائنل جیت لیا۔

ویمبلے کے فٹ بال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں نوے منٹ تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

کرسٹل پیلس کی جانب سے جیسن پنچیون نے گول کیا جسے تین منٹ بعد مانچسٹر یونائیٹڈ کے جوآن ماتانے برابر کردیا۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کےجیسے لنگارڈنے ایکسٹر ٹائم میں گول کرکے نہ صرف اپنی ٹیم کو ایف اے کپ میں بارھویں بار کامیابی دلائی بلکہ اسے آل ٹائم ونرز کی فہرست میں بھی ٹاپ پر پہنچا دیا ۔

دوسری جانب برطانوی میڈیا کے مطابق لوئس وین گال کی جانب سے منیجر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد جوس مورنہو کو اگلے ہفتے مانچسٹر یونائیٹڈ کا نیا منیجر مقرر کیا جائے گا۔
تازہ ترین