• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی،پولیس اہلکارقتل، بیوی اور اُس کا دوست گرفتار

Karachi Police Men Killed Wife And Her Friend Arrested
کراچی کے علاقے ناگن چورنگی میں ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل کے الزام میںبیوی اور اس کے دوست کو کو گرفتار کرلیا، ملزمہ نے پلمبر کو دوستی کا جھانسا دیا اور بتایا کہ پولیس اہلکار سلیم اسے تنگ کرتا ہے۔مقتول اہلکار نے 3 شادیاں کررکھی تھیں۔

ایس پی ثاقب ابراہیم کے مطابق ناگن چورنگی کے قریب فلیٹ سے ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر سلیم نصیر کی تشدد زدہ لاش ملی ہےجسے ہتھوڑے کے وار کر کے قتل کیا گیا۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش میں ملزمان کے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کےانہوں نے ہتھوڑے مار کر ٹریفک پولیس اہلکار کو قتل کیا۔

ایس پی ثاقب کا کہنا تھا کہ ابتداء میں پولیس کو شک گزرا کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے جس کے بعد مقتول کی تیسری بیوی سے تفتیش شروع کی گئی۔

دوران تفتیش معلوم ہوا کہ اس نے اپنے دوست کے ساتھ ملکر انسپکٹر کو قتل کیا۔ ملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا۔
تازہ ترین