• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی لاریجانی ایرانی پارلیمنٹ کےتیسری بار اسپیکر منتخب

Ali Larijani Elected Third Time Iranian Parliaments Speaker
ایرانی پارلیمنٹ نے اسپیکر علی لاریجانی کو نئی آئینی مدت کے لئے منتخب کرلیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی کو 276 مجموعی ارکان پارلیمنٹ میں سے 237 نے ووٹ دیئے، وہ ایران کی دسویں پارلیمنٹ کے دوبارہ اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔

اس الیکشن میں مسعود پزشکیان 158 ووٹ اور علی مطہری 133 ووٹ لیکر بالترتیب پہلے اور دوسرے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ علی لاریجانی ایرانی پارلیمنٹ کے مسلسل تیسری بار اسپیکر منتخب ہوئے ہیں۔

علی لاریجانی نے اپنے انتخاب پر پارلیمنٹ کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ باہمی تعاون ومشاورت کے ساتھ کام کی یقین دہانی کرائی ہے۔
تازہ ترین