• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Cuba Us Allow Fight Direct
کیوبا اور امریکا کے درمیان براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی گئی ۔ چھ امریکی ہوائی اداروں کی براہ راست پروازیں کیوبا کے 10 شہروں میں اتریں گی ۔

اب صرف کیوبا کی جانب سے اجازت دیئے جانے کا انتظار ہے۔

امریکی صدر باراک اوباما کی انتظامیہ نے کیوبا کیلئے براہ راست پروازوں کی غرض سے چھ ہوائی اداروں کو اجازت دے دی ہے جو موسم خزاں میں اپنے آپریشنز کا آغاز کریں گے۔ یہ پروازیں کیوبا کے دارالحکومت ہوانا سمیت دیگر 9 شہروں تک براہ راست جائیں گی ۔

کیوبا کی جانب سے ابھی اجازت نہیں دی گئی ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان50 سالوں میں پہلی بار ہوائی سفر کی بحالی کیلئے راہ ہموار ہوئی ہے۔
تازہ ترین