• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ سے متعلق پالیسی پر امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان مستعفی

امریکا کے صدر جوبائیڈن کی غزہ سے متعلق پالیسی پر احتجاجاً امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان مستعفی ہوگئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عربی زبان کی ترجمان ہالا رہررِٹ دبئی ریجنل میڈیا ہب کی ڈپٹی ڈائریکٹر بھی تھیں اور وہ 2006ء میں امریکی محکمہ خارجہ میں بطور پولیٹیکل افسر شامل ہوئی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق غزہ کے معاملے پر امریکی محکمہ خارجہ میں یہ تیسرا استعفیٰ ہے۔

سوشل میڈیا پر خاتون ترجمان نے اپنے استعفے سے متعلق لکھا کہ امریکا کی غزہ پالیسی کی مخالفت میں 18 سال کی خدمات کے بعد اپریل 2024ء میں استعفیٰ دیا۔

ہالا رہررِٹ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اسلحہ نہیں ڈپلومیسی اختیار کریں اور امن اور اتحاد کے لیے طاقت بنیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید