• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور پولیس نے اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا

Punjab Police Foil Plan Of Arm Smugling
پشاور پولیس نےبھاری تعداد میں اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔پولیس نے اسلحہ قبضے میں لے کر دو اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق اسلحہ پشاور سے پنجاب اسمگل کیا جارہا تھا ۔

خفیہ اطلاع پر پشاور پولیس نے رنگ روڑ پر پہاڑی پورہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئےمشتبہ گاڑی کی تلاشی لی اور گاڑی سے اسلحہ برآمد کرکے دو اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔

گاڑی سے برآمد ہونے والے اسلحہ میں 2 کلاشنکوف، 30 بور کے 20 پستول اور ہزاروں کارتوس شامل ہیں۔ پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق اسلحہ پنجاب میں دہشت گرد کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔
تازہ ترین