• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران فاروق کیس: مصطفیٰ کمال، انیس قائمخانی سے پوچھ گچھ ہوگی

Police Shall Investigate With Mustafa Kamal And Anees Qaimkhani In Connection With Imran Farooq Case
ایف آئی اے نے عمران فاروق قتل کیس کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس کیس میں پاک سرزمین پارٹی کے رہنماوٴں مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔

عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی اس بارے میں بہت کچھ جانتے ہیں، یہی نہیں بلکہ ایم کیو ایم کے اہم رہنماوٴں کو بھی طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

اس ہائی پروفائل کیس سے جڑی اہم خبر کی تفصیلات ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں‘ پیش کی گئیں۔
تازہ ترین