• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، سرچ آپریشن ، ایک سو سےزائد مشتبہ افرادزیر حراست

Peshawar Search Operation More Than 100 Detained Taken Into Custody
پشاورپولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک سو سےزیادہ مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا جن میں افغان باشندے بھی شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق فقیرآباد، حیات آباد، تاتارااور سربند کے علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ لیڈیزپولیس اورسنیفرڈاگز کی مدد سے دو سو کے قریب گھروں کو چیک کیاگیا۔

آپریشن کےدوران 16 افغان باشندوں سمیت 105 مشتبہ افرادکوحراست میں لیاگیا۔ افغان باشندے غیرقانونی طور پر مقیم تھے۔ مشتبہ افرادکے قبضہ سے 13 پستولیں، ایک شارٹ مشین گن اور سیکڑوں کارتوس برآمدہوئے۔
تازہ ترین