• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتا شہری کی بازیا بی ؛سندھ ہائیکورٹ کے فریقین کو نوٹس جاری

Missing Person Case Shc Issues Notices
سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا شہری حنیف بلوچ کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست پرڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردئیے۔

حنیف بلوچ کی بازیابی سے متعلق درخواست اسکی والدہ حسن بانو کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں بتایا گیا ہے کہ اس کے بیٹے کو گزشتہ سال رینجرز نےحراست میں لیا اور انسداد دہشتگردی کی عدالت میں اس کا ٹرائل زیر سماعت ہے۔

درخواست گزار کے مطابق حنیف بلوچ کو مارچ 2016 میں انسداد دہشتگردی کی عدالت سے ضمانت ملی جسکے بعد رینجرز نے پھر حراست میں لے لیا اور وہ تاحال لاپتا ہے لہذا اسے بازیاب کرایا جائے۔

عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی کے لیے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سمیت دیگر فریقین کو 11جولائی کیلئے نوٹس جاری کردیے۔
تازہ ترین