• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے معلوم ہے سرتاج عزیز کا اشارہ میری طرف ہے، حقانی

I Knwo Sartaj Aziz Indicated By Me Hussain Haqqani
واشنگٹن میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ وہ امریکا میں پاکستان کے خلاف کچھ نہیں کر رہے، پاکستانی حکام کو اپنی ناکام پالیسیوں کی ذمے داری قبول کرنی چاہیے۔

ایک بیان میں حسین حقانی نے کہا کہ سرتاج عزیز نے کہا کہ ایک امریکا میں سابق پاکستانی سفیر اپنے ہی ملک کے خلاف لابنگ کر رہے ہیں، مجھے معلوم ہے کہ سرتاج عزیز کا اشارہ میری طرف ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اب امریکا میں ایک اسکالر ہوں، لابسٹ نہیں، پاکستانی حکام کو ناکام پالیسیوں کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے، انہیں قربانی کا بکرا نہیں ڈھونڈنا چاہیے۔
تازہ ترین