• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہم مقدمات چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے زیر سماعت

Hearing Pending Cases Under Sindh High Court Chief Justice
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سابق آئی جی غلام حیدر جمالی سمیت دیگر پولیس افسران کے خلاف ازخود نوٹس لیا بلکہ کے ڈی اے افسر جمیل بلوچ کے اغواء سے متعلق کے ڈی اے کی درخواست پر از خود نوٹس اور ڈاکٹر عاصم سے متعلق کیسز کی سماعت کررہے ہیں ۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نے مختلف اہم مقدمات کی سماعت کی، جس میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی و دیگر افسران کے خلاف سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کے ساتھیوں اور میڈیا نمائندوں پر نقاب پاش اہلکاروں کی جانب سے تشدد کا بھی نوٹس لیا تھا۔

چیف سابق آئی جی سندھ و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع کی تھی جبکہ دیگر اہم مقدمات میں کسٹم ڈیوٹی اور کے ڈی اے کے آفیسر جمیل بلوچ کے اغواء سے متعلق کے ڈی اے کی درخواست پر از خود نوٹس لیا تھا، جس کے بعد اغواء کاروں نے آفیسر کو رہا کردیا گیا تھا۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سابق مشیر پیٹرویم ڈاکٹرعاصم سے متعلق درخواست کی سماعت بھی کررہے تھے۔
تازہ ترین