• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما ایشو کو ختم نہیں ہونے دیں گے، عمران خان

We Will Not Let Panama Issue Die Down Imarn Khan
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کا معاملہ ختم نہیں ہونے دینا، یہ ایشو مر گیا توملک سے کرپشن کبھی ختم نہیں ہو گی، لیکس پر کمیشن کی بھی ضرورت نہیں، وزیر اعظم کو اخلاقی جواز کھونے پر مستعفی ہو جانا چاہیے۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ حکومت جانتی ہے صحیح ٹی اور آرز بن گئے تو نواز شریف پکڑے جائیں گے، حکومتی ارکان انہیں بچانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس سے ثابت ہوتا ہے کہ نواز شریف نے قانون توڑا، پارلیمنٹ میں جھوٹ بولنے پر انہیں مستعفی ہوجانا چاہیے، جب وزیراعظم خود چوری کررہا ہے تو دوسروں کو کیسے پکڑ سکتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ چوری کے پیسے سے الیکشن کمیشن کو خرید کر الیکشن جیتتے ہیں، لاہور کی میٹرو ترکی اور چین کی میٹرو سے دوگنا قیمت پر بنائی گئی، نیب کرپشن کو بڑھا رہی ہے،اسے بند کردینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ احتساب نہ کیا گیا تو سڑکوں پر آ کر پُر امن احتجاج کریں گے۔
تازہ ترین