• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Muzaffargarh Woman Took Poison Including 3 Children
مظفرگڑھ میں شوہر سے معمولی جھگڑے کے بعد بیوی نے 3 بچوں سمیت زہر پی لیا، خاتون اور اس کے 2 بچے ہلاک ہوگئے ۔ ایک بچہ تشویشناک حالت میں زیرعلاج ہے ۔

پولیس تفتیش کے مطابق مظفرگڑھ کے علی محمد نامی شخص نے دو شادیاں کر رکھی تھیں ۔ علی محمد اپنی دوسری بیوی کو لیکر وہاڑی جارہا تھا کہ پہلی بیوی فوزیہ نے بھی ساتھ جانے کی ضد کرلی۔

علی محمد نے فوزیہ کو ساتھ لے جانے سے انکار کیا تو دلبرداشتہ ہوکر فوزیہ نے اپنے 3بچوں سمیت زہر پی لیا ۔

واقعے میں فوزیہ ، اس کا 2سالہ بیٹا مزمل اور ڈیڑھ سالہ بیٹی ماریہ ہلاک ہوگئے جبکہ 7 سال کا بیٹا علی حمزہ تشوشناک حالت میں ملتان کے نشتر اسپتال میں زیرعلاج ہے ۔
تازہ ترین