• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں رینجرزکارروائی،3مشتبہ افرادزیر حراست

Rangers Operation In Karachi 3 Suspects Held
کراچی کے علاقے لیاقت آباد جھنڈا چوک کے قریب رینجرز نے کا رروائی کرکے3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔صدر،سائٹ،ملیر سعود آباد اور کھوکھرا پار سے دہشت گردوں کے 2 مبینہ سہولت کار وں سمیت 10ملزمان گرفتاراور5 افراد حراست میں لے لیے گئے۔ادھرلاہور کے مختلف علاقوں سے بھی 37 مشتبہ افرادکوگرفتارکرلیا گیا۔

کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے 2 سہولت کاروں ،بھتہ خور سمیت 18 افراد گرفتار کر لیے۔ اویس علی شاہ کے اغوا کے ایک ہفتے بعد ایس ایچ او کلفٹن کو معطل کر دیا گیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی نے سائٹ کے علاقے میں کارروائی کی جس کے دوران 2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ انچارج سی ٹی ڈی خرم وارث کے مطابق ملزمان مقابلوں میں زخمی ہونے والے دہشت گردوں کی مدد کیا کرتے تھے۔ ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے۔

صدر کے علاقے پریڈی میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ اور یوم علی کے جلوس میں آنے والی گزرگاہوں میں مختلف کوارٹرز کی تلاشی کے دوران 5 مشتبہ افراد حراست میں لئے گئے۔

کھوکھرا پار پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کر لیے، لیاقت آباد میں جھنڈا چوک کے قریب رینجرز کا سرچ آپریشن کے دوران 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ملیر کے علاقے سعود آباد میں پولیس نے تاجروں سے بھتہ وصول کرنے والے بھتہ خور وقار کو گرفتار کرلیاجبکہ کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی ساوتھ نے ایس ایچ او کلفٹن ندیم احمد کو معطل کر دیا ہے۔ ایس ایچ او کلفٹن کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے صاحبزادے اویس علی شاہ کے اغوا ہونے پر معطل کیا گیا۔

ادھرلاہور کے مختلف علاقوں سے بھی 37 مشتبہ افرادگرفتارکرلیے۔
تازہ ترین