• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Bullish Trends In Psx Gains 700 Points
کراچی کے خوش گوار موسم کا اثر سرمایہ کاروں پر بھی ہونے لگا اور پاکستان اسٹاک میں مندی تیزی میں تبدیل ہوگئی ، کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 700 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں برطانیہ کا یورو زون سے نکلنے پر جاری مندی تیزی میں تبدیل ہوگئی ۔

معاشی تجزیہ کار خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ برطانیہ کا یورو زون سے نکلنے پر پاکستان پر اس کے زیادہ منفی اثرات مرتب نہیں ہونگے جس پر مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص بازار میں خریداری پر دلچسپی دیکھی گئی اور کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 709 پوائنٹس اضافے سے 37 ہزار 786 کی سطح پر بند ہوا ۔

کاروبار کے دوران 13 کروڑ 47 لاکھ شئیرز کا لین دین کیا گیا ۔
تازہ ترین