• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ،راولپنڈی سے لوگ کراچی آتے ہیں، فاروق ستار

People Came From Islamabad And Rawalpindi To Karachi Farooq Sattar
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی سے لوگ بار بار کراچی آتے ہیں ،مگر کوئی بھی آفتاب احمد کی دوران حراست ہلاکت کا جواب نہیں دیتا۔

نائن زیرو پر نیوز کانفرنس کے دوران فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی میں بدامنی کا سوئچ آن ہونے کا مقصد کراچی والوں پر نیا آپریشن مسلط کرنا ہے،امجد صابری قتل کا الزام متحدہ پر ڈالنے کی سازش کی جارہی ہے۔

انہونے کہا کہ جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے صاحبزادے اویس علی شاہ کا اغوا، معروف قوال امجد صابری کی شہادت اور ڈاکٹر کی ٹارگٹ کلنگ سے محسوس ہوتا ہے جیسے بدامنی کا سوئچ آن کردیا گیا ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی سیکیورٹی بھی ناقص ہے، اسے بھی بہتر بنایا جائے،قانون نافذ کرنے والے ادارے ہی کرپشن میں ملوث ہوں تو شہر میں امن نہیں آسکتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے زخموں کو کھرچنے کا کام کیا گیا ہے، کراچی آپریشن ہمارے مطالبے پر شروع ہوا، 3 سال کے بعد بھی اسٹریٹ کرائم پہلے سے زیادہ ہو رہا ہے۔
تازہ ترین