• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’سولر امپلس ٹو‘ اسپین سے مصر کیلئے اڑان بھرچکا

Solar Impulse Iispain Exceeds The Length Of The Flight To Egypt
شمسی توانائی سے اُڑنے والا ہو ائی جہاز سولر امپلس ٹوایک بار پھر فضاؤں میں اُڑتے ہوئے دنیا کے گِرد چکر مکمل کرنے کیلئے تیار ہے،جس نے بحر اوقیانوس کا مشکل سفر مکمل کیا اور اب وہ اسپین کے شہر Sevilleسے مصر کیلئے اُڑان بھر چکا ہے ۔

شمسی توانائی سے اُڑنے والا یہ جہاز اپنے سفر کے 16ویں اسٹیج میں کامیابی سے داخل ہو گیا ہے اور50گھنٹے 30منٹ کی پرواز مکمل کر کے مصر پہنچے گا۔ گزشتہ برس دنیا کے گرد چکر لگانے کے مشن پر روانہ ہونے والا جہاز جولائی میں جاپان سے اڑان بھر کر جزیرہ ہوائی پہنچاتھا۔

5ہزار80پونڈ وزنی اس جہاز کے236فٹ چوڑے ونگ ایریا پر17ہزار248 فوٹو والٹک سیلزنصب ہیں، جن کی مدد سے یہ جہاز 70کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے5سے 6دن تک بنا جیٹ فیول کے دن رات اُڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
تازہ ترین