• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور:ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

Lahore Doctors Withdrew Their Strike Call
لاہور سمیت پنجاب کےسرکاری اسپتالوں کے ینگ ڈاکٹرز نے سینٹرل انڈکشن کے خلاف او پی ڈی بند کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم محکمہ صحت سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی ۔

ینگ ڈاکٹرز نے گزشتہ روزلاہور کے مال روڈ پر سینٹرل انڈکشن کے خلاف احتجاج کیا تھا ،اسی دوران سرکاری اسپتالوں سے او پی ڈی بند کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ۔

ینگ ڈاکٹرز نے محکمہ صحت کی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے پر اسپتالوں سے او پی ڈی بند کا فیصلہ واپس لے لیا۔ اس طرح اسپتالوں کی او پی ڈی معمول کے مطابق کھلی رہے گی ۔
تازہ ترین