• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں انسدادِ ڈینگی مہم کا آغاز

Anti Dengue Campaign Started In Lahore
لاہورمیں ضلعی انتظامیہ کےزیراہتمام انسدادِ ڈینگی مہم کا آغازکردیاگیا۔پنجاب میں رواں سال ڈینگی کے 53 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

شہریوں میں ڈینگی سےمتعلق آگاہی کے لیےمختلف مقامات پرریلیاں نکالی گئیںجن میں لوگوں میں ڈینگی سےبچاؤ کی احتیاطی تدابیرکےحوالے سے پمفلٹس تقسیم کیے گئے۔

انسدادِ ڈینگی مہم کے حوالے سے کوپر روڈ،ڈیوس روڈ اور جیل روڈ پر ریلیاں نکالی گئیں۔سیکریٹری ہیلتھ اور ڈی جی ہیلتھ پنجاب کی قیادت میں کوپر روڈ سے شروع ہونے والی واک پنجاب اسمبلی پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

واک میں محکمہ صحت کے ملازمین ، ڈاکٹروں اور نرسوں کی بڑی تعدادبھی شریک ہوئی،شرکاءنےڈینگی مچھر سے بچاؤ کے طریقوں کےحوالےسے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

اس موقع پرشہریوں میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے،ڈی جی ہیلتھ پنجاب کا کہنا ہےکہ یہ موسم ڈینگی وائرس کے لیے موزوں ہے،شہری اگرچاہتےہیں کہ ڈینگی سےبچےرہیں توگھروں کے باہر اورچھتوں پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں ۔
تازہ ترین