• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ائیرپورٹ کے قریب رہائش رکھنے والے شہری ہوشیار۔۔!!

Careful Who Live Near The Airport
لبنیٰ علی....کراچی ائیرپورٹ کے قریب رہنے والے شہری ہی نہیں ہر شہر کے لوگ جو ائیرپورٹس کے قریب رہتے ہیں ہوشیار ہوجائیں ۔ طیاروں کا شور ان کے لئے ناصرف نیند میں خلل کا باعث ہے بلکہ انہیں سانس لینے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

سوئیڈن میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہوائی جہاز کا شور انسانی صحت کو انتہائی نقصان پہنچانے کا باعث ہوسکتا ہے ۔

سوئیڈن میں کی گئی تحقیق کے مطابق 2013 میں پوری دنیا میں طیاروں نے 6 کروڑ 40 لاکھ اڑانیں بھریں اور لینڈنگ کیں ۔اگلے 10 سال میں اس تعداد میں مزید 50 فیصد تک اضافہ ہوجائے گا اور اس سے طیاروں کا شور مزید بڑھے گا۔

تحقیق میں بتایا گیا گیا ہے کہ مصروف ایئرپورٹ کے قریب رہنے والے افراد خصوصاً رات کے وقت نیند میں خلل اور سانس لینے میں مشکل کا شکار ہوسکتے ہیں۔

تحقیق کے دوران یہ بھی ا نکشاف ہوا ہےکہ جن لوگوںکو طیاروں کا شوربرداشت کرناپڑتا ہے وہ عام حالات کے مقابلے میں 3.5 فیصد زیادہ امراضِ قلب کا شکار ہوتے ہیں۔

محققین کا کہنا ہےکہ طیاروں کا شور ہائی بلڈ پریشر اور جسمانی اعضا کو شدید نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔
تازہ ترین