• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی سے پہلے خون کا ٹیسٹ ، بل سینیٹ میں پیش کیا جائے گا

Blood Test Before Marriage Bill Will Be Introduced In Senate
موروثیخون کے امراض اور پیدائشی نقائص کو روکنے کے لیے شادی سے پہلے خون کی اسکریننگ کا بل پیر کو سینیٹ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر چویدری تنویرکے فیملی قانون کے ترمیمی بل میں مسلم خاندانی قوانین آرڈیننس، عیسائی شادی ایکٹ، پارسی شادی اور طلاق ایکٹ اور خصوصی شادی ایکٹ میں ترمیم تجویز کی ہے۔

مجوزہ بل کے مطابق شادی سے پہلے خون اسکریننگ ٹیسٹ لازم ہو گی،جوڑے کے خون کی اسکرینگ کی ٹیسٹ رپورٹ کے بغیر شادی انجام نہیں پا سکے گی، جوڑے کو مجاز میڈیکل افسر، یا اسپتال کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہو گا۔

بل میں کہا گیا ہے کہ نکاح رجسٹرار ،مجاز میڈیکل آفیسر کی جانب سے جاری میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش ہونے کے بعدشادی کا اندراج کرے گا، فیملی کورٹ کی طرف سے تصدیق کے بغیر نکاح سرٹیفکیٹ درست نہیں ہو گا۔
تازہ ترین