• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی آزادکشمیر کے صدر چودھری عبدلمجید سے استعفیٰ طلب

Pp Ajk President Ask For Resignaiton
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر میں پارٹی کے صدرچودھری عبدالمجید سےاستعفیٰ طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹونے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری عبد المجید کو ٹیلی فون کیا اور حالیہ انتخابات میں پارٹی کی ناقص کارکردگی پر استعفیٰ طلب کیا، جس پر چودھری عبد المجید نےاستعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری یاسین کو آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کا نیا صدر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جس کا اعلان کل چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پارٹی اجلاس میں متوقع ہے۔

واضح رہے کہ آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میںن لیگ نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی ۔

الیکشن کمیشن آزادکشمیر کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں حکومت بنانے کیلئے مسلم لیگ نواز نے 41 میں 31 نشستی اپنے نام کیں۔ پیپلزپارٹی اورمسلم کانفرنس نے3،3 نشستیں حاصل کیں، تحریک انصاف نے 2 جبکہ جموں کشمیرپیپلزپارٹی اور آزاد امیدوار نے 1،1 نشست پر کامیابی حاصل کی ۔
تازہ ترین