• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ کی بیٹنگ

England Batting On Fourth Day Of Old Trafford Test
اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے، انگلش ٹیم نے 489 رنز کی مجموعی برتری کے ساتھ نامکمل اننگز آگے بڑھائی، تو کپتان الیسٹر کک 49اور پہلی اننگز کے ہیرو جوروٹ 23رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

بیٹنگ لائن کی مایوس کن کارکردگی کے باعث پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں198 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، اس طرح انگلینڈنے پاکستان کیخلاف 391 رنز کی بھاری برتری حاصل کرلی ہے ۔ انگلش ٹیم اس غیر معمولی کارکردگی کے باعث سیریز برابر کرنے کی پوزیشن میں آگئی ہے، ٹیسٹ میچ میں اب بھی دو دن باقی ہیں ۔

انگلینڈ کے پہلی اننگز کے اسکور589رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں چائے کے وقفے سے قبل198رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی ۔انگلینڈ کو پہلی اننگز میں391رنز کی بھاری برتری ملی تھی۔ کپتان مصباح کے علاوہ کوئی بیٹسمین نصف سنچری بنانے میں کامیاب نہ ہوسکا۔انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے67رنز دے کر چار وکٹ حاصل کئے۔معین علی نے43اور بین اسٹوکس نے39رنز کے عوض دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
تازہ ترین