• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر ٹیسٹ:پاکستان کے پانچ وکٹوں پر 161رنز

Manchester Test Pakistan Made 161 For 5 Wickets
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن چائے کے وقفے تک پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 49اوورز کے کھیل میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 161رنز بنائے تھے۔

ابھی بھی ہدف کے حصول کے لیے پاکستانی بیٹسمینوں کو 404چار رنز مزید درکار ہیں جبکہ پاکستان کی صرف پانچ وکٹیں باقی رہ گئی ہیں۔ اور پاکستان کو آج کے آخری سیشن کے علاوہ کل کے پورے دن بھی انگلش بولروں کا سامنا کرنا ہے۔

اس سے قبل انگلش ٹیم نے اپنی دوسری اننگز ایک وکٹ پر 173رنز بناکر ڈکلیئر کردی تھی۔ اس طرح پاکستان کو جیت کے لیے 565رنز کا ہدف دیا تھا۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ نے اب تک جو سب سے بڑا ہدف عبور کیا گیا ہے وہ 418رنز کا ہے جو کہ ویسٹ انڈیز ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف بنایا تھا۔

تاہم 565 جیسے ہدف کو دیکھ کر ہی گرین شرٹس کے ہاتھ پیر پھول گئے اور وہ ایک بار پھر شدید مشکل میں گھر گئے اور پہلی اننگز کی طرح وکٹیں یکے بعد دیگرے گرنے لگی ہیں۔

اوپنر محمد حفیظ 42، شان مسعود 1 ،اظہر علی 8،یونس خان 28 اور کپتان مصباح الحق 35رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ اس وقت کریز پر اسد شفیق 35اوروکٹ کیپر بیٹسمین سرفرازاحمد 5رنز کے ساتھ موجو دہیں۔انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈریسن نے 2، معین علی 2اور کرس ووکس نے ایک وکٹ حاصل کی ۔
تازہ ترین