• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام چاہتے ہیں کہ سزائے موت کا قانون بحال کیا جائے، طیب اردوان

People Want To Restore The Death Penalty Tayyip Erdogan
ترکی کے صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ترکی کے عوام چاہتے ہیں کہ سزائے موت کے قانون بحال کیا جائے اور حکومت کو لازمی ان کو بات سننی ہوگی۔

جرمنی ٹیلی ویژن اسٹیشن کو انٹرویو دیتے ہوئے اردوان کا کہنا تھا کہ ترکی کے عوام کی خواہش کو حکومت رد نہیں کرسکتی۔

اس سے قبل یورپی یونین کمیشن کے صدر جین کلاڈ نے کہا ہے کہ ترکی حکومت کا سزائے موت بحال کرنے کا فیصلہ اس کو یورپی یونین میں شمولیت سے پیچھے کردے گا۔

ادھر ترکی میں تمام جماعتوں نے نئے آئین پر کام شروع کرنے کے لئے رضامندی ظاہر کردی، جبکہ ترک حکومت نے استنبول کے Bosphorus Bridge کا نام شہداء کا پل رکھ دیا۔

ترکی وزیر اعظم بن علی یلدرم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کی حکومت ایک نئے آئین کا مسودہ تیار کرنے میں تمام اہم اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

یہ فیصلہ صدر رجب طیب اردگان اور دو اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات کے بعد کیا گیاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے استبنول کے سب سے پہلے پل Bosphorus Bridge کا نام تبدیل کرکے شہداء کا پل رکھ دیا ہے۔
تازہ ترین