• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی : مریض نے ڈاکٹر کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی

Patient Committed Suicide After Killing Doctor In Germnay
جرمن دارالحکومت برلن میں ایک مریض نے یونیورسٹی ہسپتال میں ایک ڈاکٹر کو فائرنگ کر کے ہلاک کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مارکر خود کشی کر لی۔

جرمن میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ برلن میں مریض نے یونیورسٹی ہسپتال میں ڈاکٹر کو فائرنگ کر کے ہلاک کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مارلی ہے ، اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کا دہشت گردی سے ہرگز کوئی تعلق نہیں ۔ اس واقعے سے پہلے جرمنی میں 4 حملے ہو چکے ہیں، جن میں 18جولائی سے لے کر اب تک10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔
تازہ ترین