• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
2 Suicide Bomb Blasts Leaves 13 Dead In Mogadishu
صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں اقوام متحدہ اور افریقی یونین کی عمارتوں کے قریب 2خود کش بم دھماکوں میں 13افراد ہلاک ہو گئے۔ شدت پسند تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

صومالیہ کی پولیس کے مطابق موغادیشو میں افریقی یونین کے عمارت کے قریب چیک پوسٹ پر خود کش حملہ آور نے کار کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دوسرا خود کش حملہ آور پیدل تھا، جس نے اقوام متحدہ امن مشن کے کمپاونڈ کے گیٹ پر خودکش دھماکا کیا۔

حکام کے مطابق دونوں دھماکوں میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 13افراد ہلاک اور12 افراد زخمی ہوئے، تاہم اقوام متحدہ کے اہلکار محفوظ رہے۔

دھماکے موغادیشو ایئر پورٹ کے قریب ہوئے، جس کے باعث پروازوں کی آمد و رفت بھی متاثر ہوئی۔ اقوام متحدہ اور افریقی یونین نے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
تازہ ترین