• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپرہائی وے پر لکڑی کے گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

Karachi Super Highway Warehouse Fire Under Control
کراچی میں سپرہائی وے گلشن معمارکیمپ کےقریب لکڑی کی خالی پیٹیوں کےگودام میں لگی خطر ناک آگ پر 4 گھنٹے گزر جانے کے بعد قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔

فائر آفیسر عارب منصوری کے مطابق آگ 3 سے 4 ایکڑ کے رقبے پر پھیلی ہوئی تھی جس کو بجھانے کے لیے 12 فائر ٹینڈرز اور 2 واٹر باؤزردنے حصہ لیا۔

فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیںہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آک لگنے کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے ۔

عارب منصوری نے بتایا کہ علاقہ کھلاہے اس لیے آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ نہیں ہوسکتی ۔
تازہ ترین