• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا چوپڑا اقوام متحدہ کےفیسٹیول کی میزبانی کرینگی

Priyanka To Host Un Global Citizen Festival
معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کابالی وو ڈ کے بعد اب بین الاقوامی سطح پر بھی کامیابیوں کا سفر تیزی سے جاری ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا ہالی ووڈ میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد اب اقوام متحدہ کے’گلوبل سٹیزن فیسٹیول‘کی میزبانی کریں گی۔

یہ فیسٹیول رواں سال 24ستمبر کو نیویارک کے سینٹرل پارک میں منعقد کیا جائیگا جس میں میزبانی کے فرائض پریانکا چوپڑا کے علاوہ مشہور ہوسٹ سیتھ مئیرز،اداکار نیل پیٹرک اور سلمہ ہائیک اداکریں گی۔

اس موقع پر کینڈرک لیمر،میٹیلیکا،ریہانہ،سیلینا گومزسمیت کئی دیگر پرفارمر بھی اپنی شاندار پرفارمنس پیش کرینگے۔

واضح رہے پریانکا چوپڑا ان دنوں کوانٹیکو سیزن ٹو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، کوانٹیکو سیزن ون آئندہ ماہ سے بھارتی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔
تازہ ترین