• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی صنعتکاروں کو بہترین سہولتیں دیں گے:شہبازشریف

Give Best Opportunities To Chinese Industrialist Says Shehbaz Sharif
چینی صنعتکاروں کو بہترین سہولتیں دیں گے:شہبازشریف
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی اور صنعتوں کے منتقلی پروگرام میں چینی صنعتکاروں کو بہترین سہولتیں دیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نےچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں بزنس سیمینار سے خطاب کیا، انہوں نے پنجاب میں صنعتیں لگانے کےلیے چینی سرمایہ کاروں کو مفت اراضی فراہم کرنےکا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ نے چن ڈاؤ اسپتال میں لیورٹرانسپلانٹ کی سہولتوں کا جائزہ بھی لیا،ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت لاہور میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ بنا رہی ہے، جس کےعملے کی تربیت کیلئے چین کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے۔

اس سے قبل شہبازشریف نے جنان سے چنگ ڈاؤتک تیز رفتار ٹرین میں سفر کیا، چنگ ڈاؤپہنچنے کےبعد انہوں نے انڈسٹریل پارک، اکنامک زون اور مالیاتی اداروں کا دورہ کیا اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔
تازہ ترین