• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جان ابراہم کی فلم ’ڈیشوم‘ آج ریلیز ہوگی

John Abraham New Flick Dishoom Releases Today
بولی ووڈ اداکار جان ابراہم اور ورون دھون کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم ’ڈیشوم‘ آج ریلیز کی جارہی ہے۔

روہت دھون کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی انڈیا کے صف اول کے بلے باز کے گرد گھومتی ہے جسے مشرق وسطیٰ میں اغواء کرلیا جا تا ہے اور اسے بچانے کیلئے دو پولیس والے مشن پر روانہ ہوتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں جان ابراہم اور ورون دھون کے علاوہ جیکولین فرننڈس، نرگس فخری ،اکشے کھنہ اور ثاقب سلیم شامل ہیں ۔

ساجدنڈیاد والا کی پروڈیوس کردہ یہ فلم آج سے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہے۔
تازہ ترین