• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذوالفقار علی کی سزائے موت معطل ہونے پر گھر میں عید کا سماں

Zulfiqar Death Sentenced Stopped Celebration Of Eid In Home
انڈونیشیا میں پاکستانی شہری ذوالفقار علی کی سزائے موت معطل ہونے پر اہل خانہ کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ،گھر میں عید کا سماں ہے،خوشی کے نعرے اور بھنگڑے جاری ہیں،مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا ۔

روزگار کے سلسلے میں انڈونیشیا جانیوالے لاہور کے ذوالفقار علی کو2004 میں منشیات ا سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔ عدالت نےسزائے موت سنادی ، ذوالفقار علی سمیت 14 افراد کو جمعرات کے روز سزائے موت دی جانی تھی۔

دوسری طرف سراپا احتجاج بنے ذوالفقار علی کے اہلخانہ کسی معجزے کے منتظر تھے اور پھر دعائیں قبول ہوگئیں ۔ معجزہ ہو گیا، سزا ٹل جانے کی نوید آ گئی، چہروں پر چھائے غم کی جگہ خوشی نے لے لی ،دکھ کے آنسو خوشی کے آنسوبن گئے ۔

سزا معطل ہونے کی خبر پرمغل پورہ میں ذوالفقار علی کے گھر پر عید کا سماں ہے، رشتے دار،دوست ،اہل محلہ جس نے سنا مبارک باد دینے پہنچ گیا،مٹھائیاں بانٹی گئیں، ہر چہرے پر خوشی ہے۔

اہل خانہ پرامید ہیں کہ سزا معطل ہونے کا معجزہ ہوا ہےتوذوالفقار علی کو جلد رہائی بھی مل جائے گی۔
تازہ ترین