• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت کا ایک اور ریکارڈ

Governor Sindh Dr Ishrat Ul Ibad One More Record
طویل مدت تک گورنر سندھ کے عہدے پر فائز رہنے والے ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا،آج صوبے کے چھٹے وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے۔

14 سال تک گورنر سندھ کے عہدے پر رہنے کا اعزاز رکھنے والے ڈاکٹرعشرت العباد خان کو یہ اعزازبھی حاصل ہو گا کہ وہ اپنے عہدے کے دوران صوبہ سندھ کے چھٹے وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے۔

عشرت العباد نے بحیثیت گورنرجن صوبائی وزرائے اعلیٰ سے حلف لیا ۔ان میں ڈاکٹرارباب غلام رحیم ،عبدالقادرہالیپوٹو، سید قائم علی شاہ ، جسٹس (ر) زاہد قربان علوی شامل ہیں جب کہ سید قائم علی شاہ سے انہوں نے 2 مرتبہ حلف لیا اور آج سید مراد علی شاہ کے منتخب ہونے کے بعد وہ اُن سے بھی حلف لیں گے۔
تازہ ترین