• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ایک قتل، ٹارگٹ کلر، اسٹریٹ کرائمرز سمیت11گرفتار

Karachi 11 Accused Arrested In Murder Target Killer Annd Street Crimes
قانون نافذ کرنے والے اداروںنے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئےگیارہ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جن میںسیاسی جماعت کے کارکن اور ایک ٹارگٹ کلر بھی شامل ہےجبکہ ایک شخص کو قتل اور ایک کو زخمی کرنے کے واقعات بھی ہوئے۔

گلشن اقبال میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان گھروں میں ڈکیتیوں کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں، ان کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل موبائل فونز، طلائی زیورات اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے ۔ اسی علاقے میں ایک اور کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائمز میں ملوث چار مزید ملزمان دھر لیے گئے ۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے موٹر سائیکل، اسلحہ، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا۔

ملیرسعود آباد کے علاقے میں واقع آر سی ڈی گراؤنڈ کے قریب رات گئے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے دو کارکنان کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے افرادکو تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

عزیزآباد بلاک 8 میں بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سرچ آپریشن کرکے دوافراد کو حراست میں لےلیا ۔

سرجانی ٹاؤن میں ذاتی جھگڑے کے دوران چھڑپوں کے وار سے زخمی ہونے والا وارث نامی شخص عباسی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

اورنگی پاکستان بازار میں پولیس نے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا ۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن اختر فاروق کے مطابق ملزم ندیم عرف بابے سیاسی جماعت کا سابق یونٹ انچارج ہے، گرفتار ملزم نے 8 افراد کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بلدیہ ٹاؤن 12 نمبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ۔
تازہ ترین