• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگوں کو میرے فن سے زیادہ دلچسپی ہونی چاہئے، ادیتی راؤ

People Should Be More Interested In My Acting
بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے کہا ہے کہ لوگوں کو میرے فن سے زیادہ دلچسپی ہونی چاہئے نہ کہ وہ اس بات میں دلچسپی لیں کہ میں رات کا کھانا کس کے ساتھ اور کیا کھا رہی ہوں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ادیتی راؤ حیدری نے اداکارو فلمساز فرحان اختر کے ساتھ اپنے افیئر کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو میرے بارے اس طرح کی فضولیات لکھ کر سکون ملتا ہے تو لکھتا رہے ۔

میرے پران چیزوں کا اب کوئی اثر نہیں ہوتا۔ ادیتی نے کہاکہ فلمی کیریئر کے شروع میں اس طرح کی باتیں پڑھ کر پریشان ہو جاتی تھی لیکن اب ایسا نہیں کیونکہ یہ میرے کیریئر کا ایک حصہ ہے جس پر پریشان ہونا فضول ہے ۔ اگر میں سچی ہوں تو مجھے سکون کی نیند آتی رہے گی۔
تازہ ترین