• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رئیل اسٹیٹ شعبے پر ٹیکس کا نفاذ، مذاکرات میں اسحاق ڈار شرکت کریں گے

Imposition Of Taxes On The Real Estate Sector Ishaq Dar To Attend Talks
ایف بی آر، ایف پی سی سی آئی اور ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کے درمیان مذاکرات کا ساتواں دور بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔ زمین کی قیمتوں کے ازسر نو تعین اور رئیل اسٹیٹ شعبے پر ٹیکس کے نفاذ سے متعلق مذاکرات کے بعدایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی آج مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ پنڈی ، لاہور اور کراچی میں زمین کی قیمتوں کے تعین پر اختلاف ہے اور ایف بی آر حکام کسی قسم کی لچک کا مظاہر نہیں کر رہے ، اس وقت ایف بی آر اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی طرف سے تعین کردہ زمین کی قیمت 300فی صد سے زیادہ کا فرق پایا جاتا ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کا کہنا تھا کہ زمین کی قیمت کے تعین کے ساتھ ساتھ اٹارنی کے ذریعے خرید و فروخت کرنے پر دو فیصد ٹیکس کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ۔
تازہ ترین