• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Turkish City Of Mardin Annual Kite Festival
ترکی کے شہر ماردین میں سالانہ پتنگ میلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر بھر سے سینکڑوں ماہر پتنگ بازوں نے بھرپور شرکت کی۔

2 روزتک جاری رہنے والے اس میلے میں منفرد انداز اور ڈیزائن کی پتنگیں آسمان پر رنگ بکھیرتی نظر آئیں۔

ماردین میں منعقد کئے جانے والے اس کائٹ فیسٹیول میں سینکڑوں کی تعداد میں بڑوں سمیت بچوں نے شرکت کی، جن کی رنگ برنگی فضا میں اڑتی ہوئی پتنگیں شہر بھر میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

اس موقع پرکئی علاقوں سے آئی ٹیموں کے درمیان پتنگ اڑانے کے مقابلے بھی منعقد کرائے گئے، جس سے میلے میں شریک شائقین بے حد محظوظ ہوئے۔
تازہ ترین