• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول اسپتال کوئٹہ میں دھماکا،10افراد جاں بحق

Blast In Civil Hospital Quetta
سول اسپتال کوئٹہ میں دھماکے سے10افراد جاں بحق اور40سے زائد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں بلوچستان بار کے سابق صدرتاج محمد کاکڑ بھی شامل ہیں۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آوازدور دور تک سنی گئی، دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔دھماکے کے بعد اسپتال میں بھگدڑ مچی گئی،اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

دھماکا اسپتال کی شعبہ حادثات کے بیرونی دروازے پر ہوا، جہاں وکلا کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سیکورٹی اور ریسکیو ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں ، دھماکے میں کئی وکلا زخمی ہو گئے جن میں کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

دوسری طرف کوئٹہ میں منو جان روڈ پر بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق بلال انور کاسی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ۔ ان کی میت کو سول اسپتال میں منتقل کیا گیا جس کی وجہ سے سول اسپتال میں وکلا کی بڑی تعداد موجود تھی، جو دھماکے کی زد میں آئی۔
تازہ ترین